بھٹکل:20؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)شہر کی سول عدالت اور ایڈیشنل سول عدالت میں 18ڈسمبر کو منعقدہ لوک عدالت میں ریکارڈ معاملات کا تصفیہ کیاگیا ۔ دونوں عدالتوں میں مختلف نوعیت کے کل 375معاملات کو آپسی رضامندی سے حل کرنےکی جانکاری دی گئی ہے۔
سول عدالت میں لوک عدالت کےلئے کل 475معاملات کو لیاگیا تھا۔ جس میں سے 219معاملات فریقین کی آپسی رضامندی سے حل کرلئے گئے توایڈیشنل سول عدالت میں لوک عدالت کے سامنے 255معاملات تھے جس میں سے 156معاملات کو حل کرلیاگیا۔
لوک عدالت میں منصف کے طورپر سول عدالت کے جج پی اے فواز شریک تھے تو وکلاء تنظیم کے صدر ایم ایل نائک، سکریٹری جے ڈی بھٹ، سنئیر وکلاء آر آر شریشٹی ، ایس ایم خان، سی ایم بھٹ، ناگراج ای ایچ، ایس بی بومائی ، کے ایچ نائک، ایس ایم نائک، ایس جے نائک، ایم جے نائک، راجیش نائک، وی ایف گومس ، گنیش دیواڑیگا، ایم ٹی نائک، ناگراج نائک، پانڈو نائک، اُدئیےنائک وغیرہ نے تعاون کیا۔